0
Tuesday 23 Jul 2019 15:28

نشتر ہسپتال میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، پی ایم اے ملتان

نشتر ہسپتال میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، پی ایم اے ملتان
اسلام ٹائمز۔ پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرف ہراج، رانا خاور، حاجرہ مسعود، ذوالقرنین حیدر، شیخ عبدالخالق، ندیم اقبال، عمران رفیق، ظفر اقبال، ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکٹروں پر حملے قابل مذمت ہیں، سکیورٹی گارڈز ڈیوٹی دے رہے ہیں، ہاسٹلز کے راستوں پر روشنی کا مناسب انتظام نہیں، نشتر انتظامیہ نے پروٹوکول کے نام پرگارڈز کی فوج رکھی ہوئی ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیچنگ فیکلٹی اور ڈاکٹروں کی متعدد آسامیاں تاحال خالی ہیں، چار ماہ قبل انٹرویو منسوخ کرنے کے باوجود انتظامیہ نے سیٹوں کو مشتہر نہیں کیا، انڈس گروپ کے زیرانتظام چلنے والا بلڈ بینک مافیا کا روپ دھار چکا ہے، ایمرجنسی وارڈ میں لیب فعال نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، سینڈیکیٹ کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے، تاکہ ڈاکٹروں اور مریضوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 806580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش