QR CodeQR Code

کالعدم تنظیمیں عید پر کھالیں جمع نہیں کر سکتیں، محکمہ داخلہ پنجاب

23 Jul 2019 19:03

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کالعدم تنظیم کے چندہ یا کھالیں اکٹھی کرنے کی صورت میں فوری طور پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام کالعدم تنظیموں کو عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے روک دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہدایات جاری کی ہیں کہ عیدالاضحیٰ  کے موقع پر کسی بھی کالعدم تنظیم کو چندہ یا قربانی کی کھالیں  اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں دی  جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ان تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جائے جو چندہ اکٹھا کر رہی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ  کالعدم تنظیم کے چندہ یا کھالیں اکٹھی کرنے کی صورت میں فوری طور پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 806585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806585/کالعدم-تنظیمیں-عید-پر-کھالیں-جمع-نہیں-کر-سکتیں-محکمہ-داخلہ-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org