0
Tuesday 23 Jul 2019 17:11

خیبر پختونخوا اسمبلی، سرکاری ملازمین 63 سال میں ریٹائر ہونگے، بل منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی، سرکاری ملازمین 63 سال میں ریٹائر ہونگے، بل منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر کو 60 سے بڑھا کر 63 سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کیلئے رٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھا کر 63 سال کرنے کے علاوہ ملازمین کیلئے اپنے طور پر رٹائرمنٹ کی عمر کو بھی بڑھا کر 55 سال کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل 45 سال تھی۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تینوں ترامیم کو حکومتی اکثریت نے مسترد کر دیا جس پر اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی، جس سے بل متفقہ کے بجائے کثرت رائے سے منظور ہوا، اپوزیشن نے بل منظوری کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔ اسمبلی نے پشاور سے لاہور اور لاہور سے پشاور روزانہ کی بنیاد پر ایک پرواز شروع کرنے اور پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی سمیت مختلف قرار دادیں بھی منظور کیں، جبکہ اسمبلی میں اقلیتی کاکس کے قیام کی قرار داد کو روک لیا گیا جس کی منظوری نہ ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 806597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش