0
Tuesday 23 Jul 2019 17:39

تمام وزراء اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں، وزیراعلٰی کے پی

تمام وزراء اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں، وزیراعلٰی کے پی
 اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نظام کو ہر حال میں ٹھیک کریں چاہے سختی دکھانا پڑے، تمام وزراء اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے میٹرک کے طلبہ اور ایڈمسٹریشن کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سرکاری سطح پر 72 فیصد مثبت نتیجہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزراء اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں، ہم نے مل کر سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔ محمود خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ہر ایک ماہ بعد یا 2 ماہ بعد اسکولوں کی کارکردگی دیکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش