QR CodeQR Code

موجودہ حکومت کیجانب سے جنوبی پنجاب میں صحت کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں، زین قریشی

23 Jul 2019 18:39

ملتان میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال میرے حلقہ میں ہے اور یہ ہسپتال مزدوروں کیلئے ہے، جس پر ترجیحی بنیادوں پر اسکے مسائل حل کیے جائیں گے، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار ایمرجنسی کے طور پر ہیلتھ کئیر کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و ایم این اے مخددم زین قریشی نے شجرکاری مہم کا پودا لگا کر افتتاح کیا، ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا، مریضوں سے مسائل پوچھے اور ہسپتال کی انتظامیہ کی اعلیٰ کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر طارق شیخ نے ہسپتال کے بارے میں ان کو بریف کیا، مخدوم زین قریشی نے بتایا کہ موجوہ حکومت جنوبی پنجاب میں عمران خان کی خصوصی ہدایت میں صحت کی طرف خصوصی فنڈز مہیا کیے جا رہے ہیں۔ اب ملتان میں گلہ گودام میں سو بستر کے ہسپتال کے لئے کام کا آغاز اور نشتر ہسپتال یونٹ ٹو کا آغاز اس کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ ہسپتال میرے حلقہ میں ہے اور یہ ہسپتال مزدوروں کیلئے ہے، جس پر ترجیحی بنیادوں پر اس کے مسائل حل کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایمرجنسی کے طور پر ہیلتھ کئیر کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں، آخر میں ڈاکٹر طارق شیخ نے مخددم زین قریشی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پارلیمانی ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دی، زین قریشی نے ہسپتال میں اعلیٰ کارکردگی پر ڈاکٹر آصف قریشی اور ڈاکٹر یحییٰ نعیم کو خصوصی شیلڈ بھی دی، اس موقع پر ڈاکٹر عابد امجد، ڈاکٹر آصف قریشی، ڈاکٹر فرحت حسین بخاری، ڈاکٹر ندیم ملیزئی، ڈاکٹر آسیہ رحمان، ڈاکٹر صائمہ کنول، ڈاکٹر انور مسعود صدیقی، ڈاکٹر شمیم قریشی، ڈاکٹر مرید حسین ملک، ڈاکٹر توفیق راو و دیگر موجودہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 806606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806606/موجودہ-حکومت-کیجانب-سے-جنوبی-پنجاب-میں-صحت-کیلئے-خصوصی-فنڈز-مہیا-کئے-جا-رہے-ہیں-زین-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org