غیرملکی سربراہان مملکت ہماری غیرموجودگی میں افغانستان کی قسمت کے فیصلے نہیں کر سکتے، اشرف غنی
افغانستان کے صفحہ ہستی سے مٹانے کے بیان کی وضاحت کی جائے
23 Jul 2019 18:55
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ان کے پاس افغان تنازع کے جلد حل کے لیے منصوبے تھے لیکن اس سے یہ ملک صفحہ ہستی سے مٹ جاتا۔
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکا کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے متعلق اس بیان پر وضاحت کرنی چاہیے، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ باآسانی جنگ جیت سکتے ہیں لیکن وہ ایک کروڑ لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کچھ حیران کن بیانات دیے، جس میں ایک بیان یہ بھی شامل تھا کہ ان کے پاس افغان تنازع کے جلد حل کے لیے منصوبے تھے لیکن اس سے یہ ملک صفحہ ہستی سے مٹ جاتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان ختم ہوجائے گا اور یہ واقعی 10 دن میں ختم ہوجائے گا، لیکن میں اس راستے پر جانا نہیں چاہتا اور لاکھوں لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتا۔ امریکی صدر کے ان بیانات نے افغانستان میں غم و غصہ کی لہر کی بڑھا دیا ہے، جہاں جنگ زدہ اور پریشان آبادی پہلے ہی امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پریشان ہیں کہ آیا وہ دوبارہ طالبان حکومت اور خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں امریکی صدر کے بیان پر افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے بیان جاری کیا گیا ۔
خبر کا کوڈ: 806608