0
Tuesday 23 Jul 2019 19:28

طاہرالقادری پر زمین تنگ کرنیوالوں پر زمین تنگ ہو چکی ہے، نوراللہ صدیقی

طاہرالقادری پر زمین تنگ کرنیوالوں پر زمین تنگ ہو چکی ہے، نوراللہ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے قائدین کو ”جن نکالنے“ کی دھمکیاں دینے والے رانا ثناء اللہ کے دو ہفتے کی جیل نے جن نکال دئیے، ڈاکٹر طاہر القادری کو عبرتناک انجام کی دھمکیاں دینے والے سنگین چارجز کے تحت جیلوں میں بند ہیں، جو ڈاکٹر طاہر القادری پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کے منصوبے بناتے تھے آج ان پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے، حالیہ سزائیں اشرافیہ کی آزمائش نہیں قدرت کی گرفت ہے، یہ لوگ ایک سال پہلے زمین پر خدا بنے ہوئے تھے آج ان کی سب سے بڑی خواہش جیل میں گھر کا کھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون قدرت ہے ظالموں کو صرف ڈھیل ملتی ہے اور پھر ان کی رسی کھینچ لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حکم پر ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہایا، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، یہ مظلوموں کی آہیں ہیں جو آسمان تک گئیں اور آج یہ سارے نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ابھی باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 806616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش