QR CodeQR Code

بلوچستان مسائل کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے، اسد قیصر

23 Jul 2019 20:24

بی این پی کے سربراہ سے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسائل کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائےضروری ہے، سب کو مل کر بلوچستان کی تعمیروترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، مسائل کے خاتمے کے لئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔ دوران ملاقات تجویز دی گئی کہ کمیٹی کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا ازالہ ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسائل کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائےضروری ہے، سب کو مل کر بلوچستان کی تعمیروترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔ اختر مینگل نے اسپیکر اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو حکومت سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں اور وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی حکومت کی اتحادی جماعتوں میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت تمام حکومتی شخصیات نے اُن کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو نہ صرف حل کیا، بلکہ اس کے مثبت اثرات بھی سامنے آئے۔
 


خبر کا کوڈ: 806625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806625/بلوچستان-مسائل-کے-خاتمے-کیلئے-قومی-یکجہتی-اور-اتفاق-رائے-ضروری-ہے-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org