QR CodeQR Code

گلگت، جعلی شہد فروخت کرنے والے ملزم کو ایک ماہ قید کی سزا

23 Jul 2019 21:08

ملزم نے عدالت میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ سادہ لوح عوام کو شہد کے نام پر شکر سے تیار کردہ جعلی شہد فروخت کرتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں جعلی شہد فروخت کرنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا، ملزم محمد عالم کو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کا کورٹ ٹرائل کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو جی بی فوڈ ایکٹ کے تحت ایک ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔ ملزم نے عدالت میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ سادہ لوح عوام کو شہد کے نام پر شکر سے تیار کردہ جعلی شہد فروخت کرتا تھا۔ انتظامیہ نے ملزم سے برآمد ہونیوالی شہد کی بھاری مقدار کو بھی تلف کردیا۔


خبر کا کوڈ: 806639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806639/گلگت-جعلی-شہد-فروخت-کرنے-والے-ملزم-کو-ایک-ماہ-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org