QR CodeQR Code

کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ

23 Jul 2019 21:09

نوٹیفکیشن کے مطابق اے ون کیٹیگری رہائشی جائیداد کی قیمت میں 66 فیصد، کیٹیگری اے ون میں کمرشل جائیداد کی قیمت میں 20 فیصد، اے ون میں اوپن رہائشی جائیداد میں 23 ہزار روپے اور رہائشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 24 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر نے جائیداد کی سرکاری قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کراچی کی جائیدادوں کی نئی قیمتیں متعین کرلی ہیں اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ایف شہر کی جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی سے ہوگا۔ جائیداد کی 11 کیٹیگریز برقرار رکھی گئی ہیں جس میں رہائشی کمرشل، صنعتی تعمیر شدہ اور غیر تعمیر شدہ جائیدادیں شامل ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اے ون کیٹیگری رہائشی جائیداد کی قیمت میں 66 فیصد، کیٹیگری اے ون میں کمرشل جائیداد کی قیمت میں 20 فیصد، اے ون میں اوپن رہائشی جائیداد میں 23 ہزار روپے اور رہائشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 24 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 
نوٹیفکیشن کے تحت کیٹیگری اے ون میں کمرشل اوپن پلاٹ کی قیمت میں 30 ہزار روپے، کیٹیگری 2 میں رہائشی جائیدادکی قیمت 4600 روپے فی مربع گز، کیٹیگری 3 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 2 ہزار 8 سو روپے فی مربع گز، کیٹیگری 4 رہائشی جائیداد کی قیمت میں 2 ہزار 5 سو فی مربع گز، کیٹیگری 6 میں جائیداد کی قیمت 420 روپے فی مربع گز، کیٹیگری 7 میں رہائشی جائیداد کی قیمت میں 8 ہزار روپے فی مربع گز، کیٹیگری 8 میں رہائشی جائیداد کی قیمت 8 سو روپے فی مربع گز جب کہ کیٹگری 9 اور 10 میں رہائشی جائیداد میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 806641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806641/کراچی-میں-جائیداد-کی-قیمتوں-66-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org