1
Tuesday 23 Jul 2019 21:16

گھوٹکی ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کا اپنے ہی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

گھوٹکی ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کا اپنے ہی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے گھوٹکی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ میں رخنہ ڈالنے پر الیکشن کمیشن سے اپنے ہی رکن اسمبلی کے خلاف شکایت کردی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی علی نواز مہر کے خلاف کارروائی کی شکایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور علی نواز مہر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ میں رخنہ ڈال رہے تھے، وہ پولنگ اسٹیشنوں میں گھسنے کی کوشش اور ووٹرز کو دھمکا رہے تھے، الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے۔
 
خبر کا کوڈ : 806642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش