0
Tuesday 23 Jul 2019 21:20

کوئٹہ، مشرقی بائی پاس کے قریب بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 19 زخمی

کوئٹہ، مشرقی بائی پاس کے قریب بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 19 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 19 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے نزدیک  شیر جان اسٹاپ پر میڈیکل اسٹور کے سامنے بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 19 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اس دھماکے کے ذریعے عام افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل عبدالرزاق چیمہ (ڈی آئی جی کوئٹہ) کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ دھماکے  میں 19 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول اسپتال منقل کر دیاگیا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق تمام افراد عام شہری ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل کوئٹہ کے نواحی  علاقہ پشتون آباد کی ایک مسجد میں 24 مئی کو بھی دھماکہ ہوا تھا جس کے  نتیجے میں امام مسجد سمیت 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 806644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش