QR CodeQR Code

جی بی میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے لیبر انسپکٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل

23 Jul 2019 23:12

لیبر انسپکٹر جی بی کے تینوں ڈویژنز میں مزدوروں کے حقوق، اجرت، حفاظتی اقدامات اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 6 لیبر انسپکٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ لیبر انسپکٹر جی بی کے تینوں ڈویژنز میں مزدوروں کے حقوق، اجرت، حفاظتی اقدامات اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرینگے، ساتھ ہی چائلڈ لیبر اور زبردستی کام لینے سے روکنے کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔ صوبائی حکومت نے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے باقاعدہ لیبر انسپکٹوریٹ قائم کیا ہے، جو محکمہ لیبر اینڈ انڈسٹریز کے تحت ہوگا۔ لیبر انسپکٹرز انڈسٹری کی رجسٹریشن اور صنعتوں کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 806665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806665/جی-بی-میں-مزدوروں-کے-حقوق-کا-تحفظ-یقینی-بنانے-کیلئے-لیبر-انسپکٹرز-کی-بھرتی-عمل-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org