0
Tuesday 23 Jul 2019 23:14

ایران پر حملہ ہوا تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، وزیراعظم عمران خان

ایران پر حملہ ہوا تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو ایسی دہشتگردی شروع ہوگی کہ لوگ القاعدہ کو بھول جائیں گے، ایران عراق نہیں، شیعوں میں جذبہ جہاد سنیوں سے کہیں بڑھ کر ہے اور ممکنہ حملے کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے اور پاکستان بھی اس کا ایندھن بنے گا۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایران تنازعہ پر جنگی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے، ایران تنازعہ کے پاکستان پر بدترین اثرات مرت ہوں گے، ایران پر حملہ ہوا تو ایسی دہشتگردی شروع ہوگی کہ لوگ القاعدہ کو بھول جائیں گے۔ پاک ایران تعلقات اور حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ اتنے گرمجوش تعلقات نہیں ہیں لیکن ہمارے باہمی احترام کے تعلقات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش