0
Tuesday 23 Jul 2019 23:50

مرید عباس قتل کیس، مرکزی ملزم عاطف کا اعتراف جرم سے انکار

مرید عباس قتل کیس، مرکزی ملزم عاطف کا اعتراف جرم سے انکار
اسلام ٹائمز۔ ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان نے اعتراف جرم سے انکار اور مرید عباس سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ ملزم کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں عاطف زمان نے کہا کہ اس نے مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں دکان کھلوا کر دی۔ سرمایہ کاروں کو 20 سے 25 فیصد تک منافع دیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کو آج مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ مرید عباس کے قتل کے بعد عاطف نے خودکشی کی کوشش کی تھی، حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا تھا۔ بعد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف زمان سے ملاقات کیلئے ایمبولینس میں چلے گئے۔ دونوں فریقین کے وکلا اور پولیس ایمبولینس کے باہر موجود رہے۔ مجسٹریٹ کی موجودگی میں فزیکل ویری فیکیشن کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔

ملزم عاطف زمان نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف جرم سے انکار کیا اور مرید عباس سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عاطف زمان کو جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو سات دن میں چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔ عاطف زمان کا وڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے، جس میں ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ٹائر کا کام کر چکا ہے، مرید کے بھائی کو میانوالی میں دکان کھلو کر دی، اس کو ٹائر بھیجتا تھا، اس پر کمیشن ملتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ 2014ء سے کسی نے دس لاکھ دیئے، تو اسے دو ماہ بعد دو لاکھ روپے منافع دیتا تھا۔ کچھ لوگوں کو بیس اور بچیس فیصد منافع بھی دیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 806671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش