0
Tuesday 23 Jul 2019 23:56

کراچی میں عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد

کراچی میں عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں عوامی مقامات پر عید کے دوران مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کیلئے طریقہ کار جاری کرتے ہوئے صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بلدیات، پولیس اور تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات، پارکوں، گلیوں اور شاہراہوں پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ خرید و فروخت کیلئے منڈی لگانے کیلئے این او سی لینی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صفائی ستھرائی، سیوریج، پانی، روشنی اور سیکیورٹی کا انتظام لازمی ہے، جبکہ منڈی میں جانوروں کے معالج کا ہونا بھی ضروری ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 806677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش