0
Wednesday 24 Jul 2019 09:15

امریکی ثالثی میں کوئی قباحت نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

امریکی ثالثی میں کوئی قباحت نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہندوستان اور پاکستان کو دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں مدد کی پیشکش کرتا ہے تو اس میں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم مودی نے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا رول نبھانے کیلئے کہا ہے تو یہ ایک خوش آئندہ امر ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں مودی کو اس بات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان متعدد موقعوں پر کئی بار تیسرے ملک نے ثالثی کی ہے۔

ادھر محبوبہ مفتی نے ٹرمپ کے بیان کو پالیسی شفٹ قرار دیا۔ محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان کی مملکتوں پر زور دیا کہ وہ موقعے کو غنیمت جان کر مفاہمت کے ذریعے امن کو فروغ دینے کی پہل کریں۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی سے مسلسل انکار کرنے کے باوجود امریکی صدر کا بیان پالیسی شفٹ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امید کی جاسکتی ہے کہ دونوں ممالک اس بیان سے فائدہ اُٹھاکر مفاہمتی راستے کے ذریعے امن کو موقع فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 806701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش