QR CodeQR Code

کشمیر پر بھارت و پاک کے درمیان تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ایس جے شنکر

24 Jul 2019 12:49

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں سرحد پار دہشتگردی سے کڑی روک لگانا شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر امریکی صدر سے ثالثی کرنے کی کوئی درخواست کی گئی۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے اس مطالبے پر کہ وزیراعظم کے بیان کی وضاحت کرنی چاہیئے،  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایسی کوئی بھی درخواست نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل کو آپس میں ہی حل کیا جائے گا جس میں کسی بھی تیسرے فریق کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں سرحد پار دہشتگردی سے کڑی روک لگانا شامل ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر کے کشمیر معاملہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی سے متعلق بیان پر اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ کیا اور نریندر مودی سے پوزیشن واضح کرنے کی مانگ کی جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی کچھ وقت تک ملتوی کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 806702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806702/کشمیر-پر-بھارت-پاک-کے-درمیان-تیسرے-فریق-کی-کوئی-گنجائش-نہیں-ہے-ایس-جے-شنکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org