QR CodeQR Code

سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والا ملزم فرعون بلوچستان میں مارا گیا

24 Jul 2019 10:38

ذرائع کے مطابق ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے آغاز میں ملزم کے بلوچستان میں موجود ہونے کی نشاندہی کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والا ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون بلوچستان میں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے آغاز میں ملزم کے بلوچستان میں موجود ہونے کی نشاندہی کی تھی جبکہ ملزم 2 ماہ قبل کراچی بھی آیا تھا۔ ملزم جون 2017ء میں سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہوا تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی ابھی روپوش ہیں۔ ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔


خبر کا کوڈ: 806726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806726/سینٹرل-جیل-کراچی-سے-فرار-ہونے-والا-ملزم-فرعون-بلوچستان-میں-مارا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org