0
Wednesday 24 Jul 2019 10:46

آئی جی پنجاب کا اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے بڑا حکم

آئی جی پنجاب کا اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے بڑا حکم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے اسلحہ ڈیلرز کا سٹاک چیک کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز اور ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ اسلحہ ڈیلرز کا سٹاک چیک کرے گا اور ہر 3 ماہ بعد ڈی ایس پی، انسپکٹر رینک افسران ڈیلرز کے سٹاک کی انسپکشن کریں گے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سال میں ایک بار ایس پی رینک افسر اسلحہ ڈیلرز کا سٹاک چیک کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے 19 مختلف پوائنٹس پر سٹاک کی ویری فکیشن کا بھی حکم دیدیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ چیکنگ کی جائے کہ دکان چلانے والا ڈیلر ہی لائسنس ہولڈر ہے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ یہ بھی چیک کیا جائے کہ محکمہ داخلہ نے ڈیلر کو کتنا اسلحہ رکھنے کی منظوری دی ہے، اسلحہ ڈیلر سٹاک کہاں سے منگوا رہا ہے اس کی بھی انسپکشن کی جائے۔  کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ چیکنگ کی جائے کہ اسلحہ ڈیلر کا کسی سمگلر گروپ کیساتھ تو تعلق نہیں، اگر ایسی کوئی چیز ثابت ہوتی ہے تو ان اسلحہ ڈیلرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس حوالے سے کوئی دباو قبول نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 806728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش