QR CodeQR Code

فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع

24 Jul 2019 11:50

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں 12 افراد تھانہ ملت ٹاؤن میں دس جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر خالد جٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں فیصل آباد میں بغیر اجازت ریلی نکالنے کے سلسلے میں مختلف تھانوں میں درج مقدمات پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چار مقدمات میں نامزد مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے میں 12 افراد تھانہ ملت ٹاؤن میں دس جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل بازار پولیس نے بغیر اجازت نکالی گئی ریلی میں شرکت کرنے پر  موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر خالد جٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اکیس جولائی کو ریلی نکالنے پر مریم نواز کیپٹن صفدر دیگر مرکزی رہنماؤں اور ڈھائی ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر لالیاں، جڑانوالا اور چنیوٹ کے نواح میں بھی گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 806744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806744/فیصل-آباد-سمیت-مختلف-علاقوں-میں-لیگی-کارکنوں-کی-پکڑ-دھکڑ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org