0
Wednesday 24 Jul 2019 12:08

وزیراعظم کے دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑگئی، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کے دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑگئی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اپوزیشن کو امریکا میں پاکستانیوں کا تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھ کر برداشت نہیں ہوا، عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر ابھرے، تنازع کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا، شہباز شریف کشمیر پر سیاست کرنے سے پہلے آنکھیں کھول کر سید علی گیلانی کا بیان پڑھ لیتے، کشمیریوں کے قائد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا شہباز صاحب! آپ سب سے بڑے شعبدہ باز ہیں جو لندن میں تو سڑکیں پیدل ناپتے ہیں، لیکن پاکستان آتے ہی پروٹوکول کے نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ کم ظرف سوچ کے ساتھ بسوں میں سفر کا طعنہ دینے کی بجائے، شہباز شریف عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی مثال سے سیکھتے؟، عمران خان سے عداوت اور بغض میں جتنا عوام کو گمراہ کرتے ہیں، ان کی محبت عمران خان کے لیے بڑھتی جاتی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا ایرینا ون کے عوامی جوش وخروش، والہانہ استقبال اور صدر ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات نے ان کی نیندیں اڑا دیں ہیں، شہباز شریف کا وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بیان ان کی پست سوچ اور کرپٹ خصلت کا آئینہ دار ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑگئی، شہباز شریف کا بیان کپتان کیخلاف حسد کا اظہار ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 806747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش