QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے، امریکہ کا یوٹرن

24 Jul 2019 12:19

محکمہ خارجہ کے بیان کے بعد ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ایلٹ اینجل نے بھی امریکہ میں موجود بھارتی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیر سے متعلق امریکہ کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو مسئلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی پیشکش کے چند گھنٹوں بعد ہی امریکہ نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور واضح کیا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسئلہ سمجھتا ہے، جسے دونوں ملکوں نے ملکر حل کرنا ہے، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کے خاتمے اور بات چیت سے دو طرفہ مسائل کے حل کے حامی ہیں، اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر نے بھی اسی عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے کہا کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان کئی عشروں سے موجود مسئلہ ہے، اگر دونوں ملک اس مسئلے کو ملکر حل کرتے ہیں تو امریکہ اس کا خیر مقدم کرے گا، امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل اور دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کا حامی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے موثر اقدامات دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ بعدازاں ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ایلٹ اینجل نے بھارتی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیر سے متعلق امریکہ کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 806751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806751/مسئلہ-کشمیر-پاکستان-اور-بھارت-کے-درمیان-دو-طرفہ-ہے-امریکہ-کا-یوٹرن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org