QR CodeQR Code

پاکستان میں 2018ء کے دوران 22 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہوئے، یو این او

24 Jul 2019 12:51

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60 ہزار ہو گئی، ایڈز کے مریضوں میں انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے پاکستان میں ایڈز سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2018ء میں 22 ہزار افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئے، ایڈز کے مرض میں مبتلا 14سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 1400 ہوچکی ہے اور 5ہزار 900 خواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردوں میں ایڈز کا تیزی سے پھیلائو دیکھنے میں آیا ہے اور سال 2018ء میں 15ہزار مرد ایڈز میں مبتلا ہوئے، پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار 400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے، جن میں 800 بچے، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60 ہزار ہو گئی، ایڈز کے مریضوں میں انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 806759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806759/پاکستان-میں-2018ء-کے-دوران-22-ہزار-افراد-ایڈز-کا-شکار-ہوئے-یو-این-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org