QR CodeQR Code

پنجاب میں آئندہ برس سے ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا فیصلہ

24 Jul 2019 13:15

حکام کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا فیصلہ والدین سے کیے گئے سروے کی بنیاد پر کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے 22 اضلاع میں طلباء، والدین اور اساتذہ سے ذریعہ تعلیم سے متعلق سروے کیا گیا جس میں ہر کیٹگری میں 85 فیصد سے زائد کی رائے اردو کے حق میں آئی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کا سن 2020ء سے سرکاری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اُردو کرنے کا فیصلہ۔ پنجاب میں کیے گئے سروے کی بنیاد پر اب پرائمری تک سرکاری سکولوں میں تعلیم اردو میں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اب سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم کی بجائے اردو میڈیم میں تعلیم دی جائے گی۔ حکام کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا فیصلہ والدین سے کیے گئے سروے کی بنیاد  پر کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے 22 اضلاع میں طلباء، والدین اور اساتذہ سے ذریعہ تعلیم سے متعلق سروے کیا گیا جس میں ہر کیٹگری میں 85 فیصد سے زائد کی رائے اردو کے حق میں آئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق اب 2020 سے پرائمری کی سطح تک ذریعہ تعلیم اردو میں کر دیا جائے گا اور انگلش بطورِ زبان پڑھائی جائے گی۔ دوسری جانب 2011 سے برٹش کونسل کے تعاون سے انگلش  ٹریننگ پراجیکٹ بھی بے فائدہ ہو جائے گا جس کے تحت پنجاب کے طلبا کیلئے انگلش میڈیم کو ترجیح دی جا رہی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 806768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806768/پنجاب-میں-آئندہ-برس-سے-ذریعہ-تعلیم-اردو-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org