QR CodeQR Code

اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاؤٹ نہیں ڈالیں گے، شوکت یوسفزئی

24 Jul 2019 13:25

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن کو صوبہ میں جلسے جلوس کرنے کیلئے فری ہینڈ دیا ہے، ہم کسی سے نہیں گھبراتے، اپوزیشن کے پاس کیا اشوز ہیں کہ وہ مظاہرہ کرنے جا رہی ہے؟


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو اپوزیشن جلسہ کرے، جلوس نکالے یا دھرنا دے، صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، بلکہ ہم اپوزیشن کے تمام ایونٹ کو سہولیات مہیا کریں گے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور ووٹ کے ذریعے حکومت منتخب ہو کر آئی ہے جس کا مینڈیٹ پانچ سال کا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت کو بہتر کریں، کرپشن اور مہنگائی کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو صوبہ میں جلسے جلوس کرنے کیلئے فری ہینڈ دیا ہے، ہم کسی سے نہیں گھبراتے، اپوزیشن کے پاس کیا اشوز ہیں کہ وہ مظاہرہ کرنے جا رہی ہے؟ 35 سال عوام نے ان کی لوٹ مار کو برداشت کیا ہے اب جب معیشت بہتر ہو رہی ہے وزیراعظم عمران خان امریکی دورے پر ہیں اور پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو رہا ہے تو اپوزیشن احتجاج کرنے لگی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے لیڈر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی نمایاں ہوئی اور خارجہ پالیسی کا بنیادی عنصر مسئلہ کشمیر نمایاں ہوا ہے، پہلی مرتبہ ہے کہ امریکی لیڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 806773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806773/اپوزیشن-کے-احتجاج-میں-کوئی-رکاؤٹ-نہیں-ڈالیں-گے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org