0
Wednesday 24 Jul 2019 13:26

پاکستان اصلاحات، ٹیکس کلچر کے فروغ، بدعنوانی کے خاتمہ اور سادگی سے استحکام حاصل کر سکتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان اصلاحات، ٹیکس کلچر کے فروغ، بدعنوانی کے خاتمہ اور سادگی سے استحکام حاصل کر سکتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات، ٹیکس کلچر کے فروغ، بدعنوانی کے خاتمہ اور سادگی اختیار کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے اقتصادی استحکام حاصل کر سکتا ہے، جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق کم کرنے میں مدد ملے گی۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے زیر اہتمام پاکستان کے اقتصادی جائزہ اور آگے کا راستہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ملک میں اقتصادی استحکام اس انداز سے آنا چاہئے، جس سے عام آدمی کے معاشی حالات بہتر ہو سکیں، حکومت کی جانب سے مالیاتی امور کو دستاویزی شکل دینے، ٹیکس وصولی اور سادگی پر مبنی اقدامات درست اور قوم کے بہترین مفاد میں ہیں۔

صدر نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تنازع کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ صدر مملکت نے پاک امریکا تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مثبت جانب گامزن ہیں۔ معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ درآمدات میں بھرپور کمی، سی پیک کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد، زیادہ ٹیکس ریونیو کی وصولی اور نیشنل فنانس ایوارڈ کے اعلان جیسے اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کے پروگرام سے بچا جا سکتا تھا۔ اس موقع پر نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے کہا کہ نسٹ نے ایک سال کے اندر انڈسٹری میں 7 نئی انوویشنز متعارف کرائیں، دل کیلئے دھات کے سٹنٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے، جن کی لاگت 15 ہزار روپے ہو گی جبکہ اس وقت مارکیٹ میں موجود سٹنٹ کی لاگت 80 ہزار روپے ہے۔
خبر کا کوڈ : 806778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش