QR CodeQR Code

بلتستان کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں دس روز کی توسیع

24 Jul 2019 14:16

نظیم اساتذہ کے دبائو پر محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں میں دس روز کم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے بیس دن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں دس روز کی توسیع کر دی گئی، محکمہ تعلیم بلتستان کے ذمہ داران نے رواں سال شدید برفباری کے باعث سرکاری سکولز یکم مارچ کے بجائے دس مارچ کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں دس روز توسیع دی جائیگی اور گرمیوں کی چھٹیاں 20 روز کے بجائے دس روز کی جائیں گی۔ تاہم تنظیم اساتذہ کے دبائو پر محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں میں دس روز کم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے بیس دن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔


خبر کا کوڈ: 806808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806808/بلتستان-کے-سرکاری-سکولوں-میں-گرمیوں-کی-چھٹیوں-دس-روز-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org