QR CodeQR Code

جی بی کے پہلے انڈسٹریل زون کا ماسٹر پلان تیار

24 Jul 2019 14:26

مناور انڈسٹریل زون گلگت بلتستان کا پہلا صنعتی زون ہوگا جو 194.18 ایکڑ پر محیط ہو گا۔ زون میں فوڈ پراسیسنگ پلانٹس لگیں گے، جہاں جی بی کے مقامی پھلوں سے مختلف اقسام کی مصنوعات تیار کی جائیں گی، زون میں زرعی ادویات و آلات کی تیاری کے کارخانے بھی لگیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے پہلے انڈسٹریل زون مناور کا ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا، ماسٹر پلان کے تحت روڈ، سٹرکیں اور انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹس کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، مناور انڈسٹریل زون گلگت بلتستان کا پہلا صنعتی زون ہوگا جو 194.18 ایکڑ پر محیط ہو گا۔ زون میں فوڈ پراسیسنگ پلانٹس لگیں گے، جہاں جی بی کے مقامی پھلوں سے مختلف اقسام کی مصنوعات تیار کی جائیں گی، زون میں زرعی ادویات و آلات کی تیاری کے کارخانے بھی لگیں گے، جبکہ قیمتی پتھروں کی کٹنگ اور پالیشنگ کے ساتھ ماربل اور تعمیراتی مٹیریل بھی تیار ہوں گے۔ ماسٹر پلان کے تحت انڈسٹریل زون میں فوڈ پراسیسنگ اور وئیر ہائوسز کیلئے 94 کنال اراضی، زرعی ادویات و آلات کیلئے 183 کنال، جیمز سٹون، ماربل، تعمیراتی میٹریل کیلئے 247 کنال اراضی مختص ہوگی۔ ماسٹر پلان مین روڈ کی چوڑائی 120 فٹ ہوگی جبکہ 60 اور 30 فٹ کی رابطہ سڑکیں بھی ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 806809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806809/جی-بی-کے-پہلے-انڈسٹریل-زون-کا-ماسٹر-پلان-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org