0
Wednesday 24 Jul 2019 14:52

عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس گرفتار، جیل منتقل

عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس گرفتار، جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کو 7 سال پرانے کیس میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ 2012ء میں کنوداس پل کو بلاک کرنے کے کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کے الزام میں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مولانا رئیس کی ضمانت منسوخ کر کے مناور جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ادھر گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مولانا سلطان رئیس کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 806812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش