0
Wednesday 24 Jul 2019 16:02

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف متوقع تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے حکومت نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز، سینیٹر مرزا آفریدی اور ایوب آفریدی پر مشتمل حکومت وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گیا، جہاں ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد جے یو آئی ف کے امیر سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے تعاون کی درخواست کرنا تھا۔ اس سے قبل شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر رضاربانی کے ساتھ ملاقات کی تھی، جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز پیش کی تھی۔

ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سینیٹ کی تاریخ میں کبھی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئی، ہم حزب اختلاف کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے جو قدم اٹھایا ہے، اس کا نتیجہ مثبت نہیں نکلے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں محترم دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، لیکن جہان تک چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بات ہے، وہ متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے، میں نے انکی بات سن لی ہے، لیکن ابھی آگے دیکھنا ہوگا کہ کیا ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب