0
Wednesday 24 Jul 2019 16:34

کے الیکٹرک اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کر لے جائے گی، سپریم کورٹ

کے الیکٹرک اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کر لے جائے گی، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کے الیکٹرک اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کر لے جائے گی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے الیکٹرک اور شہری حکومت کے درمیان بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے تنازع کی سماعت ہوئی۔ میئر کراچی وسیم اختر، کے الیکٹرک حکام، سیکرٹری بلدیات اور دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت سے کہا کہ انہیں اختیارات حاصل نہیں۔ سیکرٹری بلدیات نے وسیم اختر کے شکوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کام کریں تو ان سے زیادہ با اختیار ادارہ کوئی نہیں۔ نمائندہ سندھ حکومت نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے 34 کروڑ روپے واجبات کے سلسلے میں جاری کردیئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان مسئلے پر کل اجلاس بلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا حتمی حل نکالا جائے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ’کے الیکٹرک‘ کوئی فلاحی ادارہ نہیں، یہ پاکستانی نہیں ہیں، یہ تو یہاں کمانے آئے ہیں، کے الیکٹرک نے جتنا کمانا تھا کما لیا، یہ اب پورے کراچی والوں کی کھال تک اتار کر لے جائیں گے۔ عدالت نے تمام متعلقہ حکام کو اجلاس بلاکر مسئلے کا حل نکالنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 806819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش