0
Wednesday 24 Jul 2019 18:51

ریونیو کے تمام محکمے سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، میئر کراچی

ریونیو کے تمام محکمے سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ریونیو کے تمام محکمے سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ ہم ریونیو جمع نہیں کرتے، ایڈوکیٹ جنرل ایس ایل جی اے 2013ء پڑھ لیں، تو انہیں معلوم ہوگا کہ کے ایم سی کے پاس کتنے وسائل اور ریونیو کے محکمے ہیں، پھر ہمیں بتائیں کہ ہم کہاں سے ریونیو جمع کریں، بلکہ یہ زیادہ بہتر ہے کہ وہ حکومت سندھ کو مشورہ دیں کہ کرپشن ختم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی تین سو سے ساڑھے تین سو ارب روپے ریونیو کی مد میں سندھ حکومت کو دیتا ہے، کراچی کا ٹیکس کراچی پر خرچ ہونا چاہئے۔

میئر کراچی نے کہا کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی، معاملات حل نہیں ہو سکتے، بظاہر سندھ حکومت کو سندھ یا کراچی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں لگتی، ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر کراچی کے تمام مسائل حل کرنا ہیں، مگر یہ لوگ کراچی کے مسائل حل کرنا ہی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کے تمام ڈپارٹمنٹ سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور ہم سے ریونیو جمع کرنے کیلئے کہا جا رہا ہے، اس حوالے سے عوام اور عدالتوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ کیا جا رہا کہ ہم ریونیو میں اضافے کیلئے کوشش نہیں کرتے، جب ریونیو کے وسائل ہی نہ ہوں، تو آمدنی کیسے ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 806828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش