0
Wednesday 24 Jul 2019 18:54

قبائلی اضلاع کے آزاد ارکان کو پارٹی میں شمولیت کیلئے 3 دن کی مہلت

قبائلی اضلاع کے آزاد ارکان کو پارٹی میں شمولیت کیلئے 3 دن کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے 3 دن کے اندر پارٹی کے انتخاب کی ہدایت کی ہے۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو تاریخ کے پہلے صوبائی انتخابات ہوئے جس میں جنرل نشستوں پر 16 ارکان منتخب ہوئے جن میں 7 آزاد امیدوار تھے۔ الیکشن کمیشن نے آج تمام آزاد ارکان کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر 3 دن کے اندر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے تو آزاد ہی تصور کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلے سے 6 آزاد ارکان موجود ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے کسی جماعت میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 806829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش