0
Wednesday 24 Jul 2019 19:03

خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں کا امکان

خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث تمام متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ سے شروع ہو کر ہفتے تک جاری رہے گا، جبکہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں دوسرے علاقوں کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔ پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری اور حفاظتی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے سرکلر کے مطابق متعلقہ محکمہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، جبکہ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں سیاح دوران سفر احتیاط کریں۔ پی ڈی ایم اے اور بلدیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں نے کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 806830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش