QR CodeQR Code

ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش خوش آئند ہے، معصوم نقوی

24 Jul 2019 20:57

جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج امریکی صدر کو اگر کشمیری عوام پر ہونیوالا ظلم یاد آگیا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، اس پر صرف امریکہ ہی نہیں پوری عالمی برادری کو کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے آگے بڑھنا چاہیے، اس حوالے سے امریکی صدر کے مودی کی طرف سے کشمیر پر ثالثی کی تجویز پر بھارت کے اندر واویلا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے عالمی سطح پر اہمیت بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں، امریکہ ہمارے بغیر افغانستان سے نکل نہیں سکتا، آج امریکی صدر کو اگر کشمیری عوام پر ہونیوالا ظلم یاد آگیا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، اس پر صرف امریکہ ہی نہیں پوری عالمی برادری کو کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے آگے بڑھنا چاہیے، اس حوالے سے امریکی صدر کے مودی کی طرف سے کشمیر پر ثالثی کی تجویز پر بھارت کے اندر واویلا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ کشمیری کسی صورت بھارتی تسلط کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، انہیں ہر صورت آزادی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کہ افغانستان کی صورتحال سے کوئی آنکھیں نہیں چرا سکتا۔ افغانستان کے حالات خراب کرنے، دہشتگردی پھیلانے والے القاعدہ اور طالبان کو بنانے کا ذمہ دار خود امریکہ ہے، اب افغانستان میں امن کی طرف آگیا ہے تو اچھی بات ہے۔


خبر کا کوڈ: 806840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806840/ٹرمپ-کی-مسئلہ-کشمیر-پر-ثالثی-پیشکش-خوش-ا-ئند-ہے-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org