QR CodeQR Code

امریکی کیکر پر کبھی بھی کشمیر کی آزادی کے بیر نہیں لگ سکتے، اشرف جلالی

24 Jul 2019 21:14

ٹی ایس ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یہ سوچ رہے ہیں اس وقت امریکہ کو جتنی پاکستان کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی یعنی افغانستان، ایران اور چین کیخلاف لہذا شاید اس نے اپنی ضرورت کے پیش نظر یہ کردار ادا کرنے کی ضرورت محسوس کی، ان لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ بھارت جس انداز میں امریکہ کی ضرورت پوری کر سکتا ہے پاکستان نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امریکی کیکر پر کبھی بھی کشمیر کی آزادی کے بیر نہیں لگ سکتے، ٹرمپ کی ثالثی کے اعلان کی حیثیت ڈوبتے کو تنکے کا سہارا سے زائد کچھ بھی نہیں۔ لہذا مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ اگرچہ آج وقتی طور پر بھارت شور مچا رہا ہے لیکن اگر واقعی ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر کا ثالث بنایا گیا تو نتیجہ بھارت کے مفاد میں ہی ہوگا۔ قرآن مجید نے طاغوت سے فیصلہ کرانے کو شدت سے منع کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں اس وقت کے طواغیت میں ٹرمپ ایک بڑا طاغوت ہے جس کام کا آغاز ہی ممنوع چیز سے ہو اس میں خیر کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سوچ رہے ہیں اس وقت امریکہ کو جتنی پاکستان کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی یعنی افغانستان، ایران اور چین کیخلاف لہذا شاید اس نے اپنی ضرورت کے پیش نظر یہ کردار ادا کرنے کی ضرورت محسوس کی، ان لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ بھارت جس انداز میں امریکہ کی ضرورت پوری کر سکتا ہے پاکستان نہیں کر سکتا کیوں کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت بہت سے معاملات میں اتحادی ہیں چنانچہ امریکہ اور اسرائیل کے  مفادات کیلئے جو کچھ بھارت کر سکتا ہے پاکستان نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستان کو وہ کرنا چاہیے اس سلسلہ میں مزید وضاحت کیلئے ٹرمپ کے سابق دور اور موجودہ دور میں کشمیر میں انسانی حقوق کی حد درجہ خلاف ورزیوں پر ٹرمپ کا ظالمانہ کردار دیکھا جا سکتا ہے۔ ہر جگہ جہاں امریکہ مداخلت کرتا ہے وہاں اسے ثالث تو نہیں بنایا جاتا کیا وجہ ہے کہ کشمیریوں پر روزانہ ظلم کے پہاڑ ٹوٹنے کے باوجود بھی کشمیر میں بھارت کیخلاف امریکہ مداخلت کرے یہ تو بڑے دور کی بات ہے امریکہ نے تو کوئی سنجیدہ کوشش بھی کبھی نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 806843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806843/امریکی-کیکر-پر-کبھی-بھی-کشمیر-کی-آزادی-کے-بیر-نہیں-لگ-سکتے-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org