QR CodeQR Code

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اجلاس، مولانا سلطان رئیس کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

24 Jul 2019 21:17

گلگت میں اے اے سی کے اجلاس میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے سالوں پرانے کیس کو سامنے لا کر مولانا سلطان رئیس کو گرفتار کر کے جی بی کے عوام کی موثر آواز کو دبانے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے مولانا سلطان رئیس کی گرفتاری کو بدترین سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اے اے سی کا اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے وائس چیئرمین فدا حسین، جنرل سیکرٹری یعصب الدین، غلام عباس، مسعود الرحمن، جہانزیب انقلابی، فیضان میر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے سالوں پرانے کیس کو سامنے لا کر مولانا سلطان رئیس کو گرفتار کر کے جی بی کے عوام کی موثر آواز کو دبانے کی کوشش کی۔ مولانا رئیس نے گلگت بلتستان میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ حکومت کا رویہ آمرانہ ہے، مولانا سلطان رئیس کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 806844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806844/عوامی-ایکشن-کمیٹی-گلگت-بلتستان-کا-اجلاس-مولانا-سلطان-رئیس-کو-فوری-رہا-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org