0
Wednesday 24 Jul 2019 22:39

گھوٹکی الیکشن سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ نیا پاکستان نہ کھپے، بلاول بھٹو زرداری

گھوٹکی الیکشن سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ نیا پاکستان نہ کھپے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی کے ضمنی الیکشن کی کامیابی پر سردار محمد بخش مہر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گھوٹکی کے عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ مل کر سلیکٹیڈ وزیراعظم کو پیغام دیا ہے کہ نیا پاکستان نہ کھپے، گھوٹکی الیکشن میں عوام دشمن بجٹ، نیا پاکستان اور تبدیلی والوں کو شکست ہوئی۔ گھوٹکی کے علاقے عادل پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج عوام دشمن بجٹ، نیا پاکستان اور تبدیلی والوں کو شکست ہوئی ہے، اب ہمیں ہمارے عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر گھوٹکی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی والوں نے سیلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ نہ کھپے نیا پاکستان نہ کھپے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سردار محمد بخش خان مہر کٹھ پتلیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام اتخابات میں جیتی ہوئی نشست کسی اور کو دے دی گئی، عوام نے الیکشن کروا کردوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جتوائی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ گھوٹکی بھٹو کا ہے خان گڑھ بھٹو کا ہے، آئی ایم ایف بجٹ والوں کے لئے این اے 205 کی شکست پہلی شکست ہے، نئے پاکستان والوں کو اور تبدیلی والوں کے لئے، مزید شکست ان کا مقدر بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 806850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش