0
Wednesday 24 Jul 2019 22:46

گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ تبدیل ہوتا دیکھ رہا ہوں، بلاول زرداری

گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ تبدیل ہوتا دیکھ رہا ہوں، بلاول زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے سینیٹرز کو روپوں کی پیشکش کررہی ہے، میں سینیٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ حکومت سے پیسے ضرور لیں لیکن ووٹ ہمیں دیں۔ پی پی میڈیا سیل کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہماری جماعت کا ساتھ دیا ہے، حالیہ گھوٹکی میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب میں بھی عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا اور ہم بھی گھوٹکی کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے بعد اب چیئرمین سینیٹ تبدیل ہوتا دیکھ رہا ہوں، اپوزیشن کے سینیٹرز چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو جیسا شخص بنے۔

بلاول زرداری نے کہا کہ سینینٹ کے چیئرمین کے لئے ہمارے سینیٹرز کو حکومت کی جانب سے  پیسوں کی پیشکش کی جارہی ہے اور سینیٹرز کوخریدا جا رہا ہے، میں سینیٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ حکومت سے پیسے ضرور لیں لیکن ووٹ ہمیں دیں۔ 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمعرات کو یوم سیاہ ہے کیونکہ گزشتہ برس اس دن جمہوری اور انسانی حقوق کا جنازہ نکالا گیا تھا، اس دن کی وجہ سے آج عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، کل پورے پاکستان میں نعرہ ہوگا کہ نا منظور، نا منظور، نا منظور۔
 
خبر کا کوڈ : 806852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب