0
Wednesday 24 Jul 2019 23:52

عمران خان کی بورس جانس کو برطانوی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

عمران خان کی بورس جانس کو برطانوی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام ٹائم۔ وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورس جانسن کی قیادت میں پاک برطانیہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کے رہنما منتخب ہونے اور بطور برطانوی وزیراعظم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے آپ کی سربراہی میں برطانیہ اور اس کی عوام خوشحال ہوں گے، بورس جانسن کی قیادت میں پاک برطانیہ تعلقات کو بھی فروغ ملے گا جبکہ میں بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے بریگزٹ ڈیل پر بات نہ بننے پر وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس پر انتخابات ہوئے اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 806863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش