0
Thursday 25 Jul 2019 00:49

دورہ امریکہ سے واپسی پر وفاقی کابینہ نے ایئرپورٹ پر عمران خان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں

دورہ امریکہ سے واپسی پر وفاقی کابینہ نے ایئرپورٹ پر عمران خان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے تاریخی اور کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ہم اُن کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وفاقی کابینہ نے عمران خان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہمارا فخر اور قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ہم سب اُن کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ تاریخی دورے کے بعد واپس آرہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورۂ امریکا سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج تبدیل ہوگیا، عمران خان کا دورہ کسی بھی وزیر اعظم سے زیادہ کامیاب رہا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کامیاب ترین امریکی دورے کے بعد آج واپس آرہے ہیں، آیئے چلیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے وزیر اعظم کو ویلکم کہیں۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تاریخی دورے پر وزیراعظم کا تاریخی استقبال کریں گے، راولپنڈی ٹیکسلا سمیت کئی شہروں سے کارکن پہنچ رہے ہیں، وزرا اور ارکان اسمبلی بھی وزیراعظم کو خوش آمدید کہیں گے، ایئرپورٹ پر زبردست اجتماع ہونے جارہا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ فخر پاکستان وزیراعظم عمران خان آج رات اسلام آبادپہنچیں گے، عمران خان کا امریکا کے کامیاب ترین دورے کے بعد شاندار استقبال ہوگا، کارکنان اور قیادت کا جذبہ اور محبت قابلِ ستائش ہے، ہم زندہ قوم ہیں، ہم پائندہ قوم ہیں، آنے والا وقت انشااللہ پاکستان کیلئے اچھا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 806873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش