0
Thursday 25 Jul 2019 01:05

متحدہ اپوزیشن کا یوم سیاہ منانے کا اعلان، چاروں صوبوں میں جلسے ہونگے

متحدہ اپوزیشن کا یوم سیاہ منانے کا اعلان، چاروں صوبوں میں جلسے ہونگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتیں 25 جولائی کو یوم سیاہ  کے طور پر منائیں گی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جلسے ہوں گے۔ یوم سیاہ منانے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے کیا تھا اور تمام جماعتوں نے کہا تھا کہ جلسوں سے متعلق انتظامیہ کو صرف آگاہ کیا جائے گا، اجازت نہیں مانگی جائے گی۔ پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرایا گیا اور جب تک پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں رہے گی ہر سال اس تاریخ کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں عوامی اجتماعات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کو میزبانی سونپی گئی ہے جن میں سیاسی قائدین تقاریر کریں گے۔ نون لیگ کی میزبانی میں چیئر نگ کراس چوک لاہور میں جلسہ ہو گا، جس میں پیپلزپارٹی پنجاب، جے یو آئی (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت شریک ہوگی۔

جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف سمیت دیگر شرکا خطاب کریں گے۔ پشاور میں  موٹر وے رنگ روڈ پر جسلہ ہوگا جس میں اے این پی کے قائد اسفندیار ولی خان، جے یو آئی کے سربراہ مولان فضل الرحمان، قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ، نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو، مسلم لیگ نون کے احسن اقبال اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر قیادت شریک ہوگی۔ بلوچستان کی اپوزیشن جماعتیں بھی 25 جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، جعمیت علمائے اسلام،  نیشنل پارٹی اور پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے رہنماؤں جلسے میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور محمود خان اچکزئی کوئٹہ میں جسلے سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 806875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش