QR CodeQR Code

اپوزیشن کے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی نہیں بلکہ انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی، زرتاج گل

25 Jul 2019 10:58

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے، یہ لوگ انتظامیہ کے پاس جائیں اگر انہیں اجازت مل جاتی ہے تو جلسے کریں اور ریلیاں بھی نکالیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت آزاد میڈیا کی سب سے بڑی سپورٹر ہے، کسی کی پریس کانفرنس روکنے کا نہیں کہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو کس نے جلسے کرنے سے روکا ہے؟ یہ لوگ انتظامیہ کے پاس جائیں اگر انہیں اجازت مل جاتی ہے تو جلسے کریں اور ریلیاں بھی نکالیں۔ زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں 25 جولائی کو اس لیے یوم سیاہ منا رہی ہیں کہ اس روز عوام نے ان کو رد کر دیا تھا، 25 جولائی کو بھی عوام ان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیں گے اور ایک بار پھر ان کے بیانئے کو مسترد کر دیں گے۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کو متنازعہ بنا دیا ہے، ہم کسی پر دباؤ نہیں ڈالیں گے کیوں کہ یہ ایک جمہوری عمل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ مجموعی طور پر کامیاب رہا۔ اس دورے کے مستقبل میں بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 806906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806906/اپوزیشن-کے-جلسوں-اور-ریلیوں-پر-پابندی-نہیں-بلکہ-انتظامیہ-اجازت-دے-رہی-زرتاج-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org