QR CodeQR Code

منشیات کیخلاف خواتین اپنا کردار نبھائیں، زمرودہ حبیب

25 Jul 2019 11:54

تنظیم کی سربراہ زمردہ حبیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے سے تشویش میں اور زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور والدین بے بس نظر آرہے ہیں حالانکہ کئی افسروں کی منشیات مخالف کارروائیاں قابل ستائش بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک خواتین نے مقبوضہ کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لئے خواتین کو آگے آنے اور مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم کی سربراہ زمردہ حبیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے سے تشویش میں اور زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور والدین بے بس نظر آرہے ہیں حالانکہ کئی افسروں کی منشیات مخالف کارروائیاں قابل ستائش بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس کاروبار میں کئی خواتین بھی ملوث ہو رہی ہیں اس لئے بہت ضروری ہے کہ مائیں، بہنیں، اپنے گھروں سے منشیات مخالف مہم کا آغاز کریں۔


خبر کا کوڈ: 806929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806929/منشیات-کیخلاف-خواتین-اپنا-کردار-نبھائیں-زمرودہ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org