QR CodeQR Code

لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ آج ہوگا، انتظامات مکمل

25 Jul 2019 11:37

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج پچیس جولائی کو یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن ملک بھر میں احتجاجی جلسے کر رہی ہے ، جبکہ لاہور میں مسلم لیگ ن متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مال روڈ پر جلسے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات کے روز آج 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے سلسلے میں لاہور میں چئیرنگ کراس مال روڈ پر شام ساڑھے پانچ بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف صدارت کریں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور اے این پی کے وفود بھی شرکت کریں گے۔ لیگی رہنما مریم نواز آج لاہور ہونیوالے جلسے میں شریک نہیں ہوں گی بلکہ وہ کوئٹہ میں جائیں گی جہاں جلسے سے خطاب کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج پچیس جولائی کو یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن ملک بھر میں احتجاجی جلسے کر رہی ہے، جبکہ لاہور میں مسلم لیگ ن متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مال روڈ پر جلسے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ کے پیش نظر حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے گھروں، دفاتر میں چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ لیگی کارکن شیخ فرخ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے لیگی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنان کی بڑی تعداد کو مال روڈ پر لایا جائے جبکہ لیگی رہنما نے کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی مذمت بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 806931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806931/لاہور-میں-اپوزیشن-جماعتوں-کا-جلسہ-آج-ہوگا-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org