QR CodeQR Code

لاہور، نواز شریف کے اہلخانہ آج ملاقات نہیں کریں گے

25 Jul 2019 11:48

مریم نواز کی جانب سے محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی ہے کہ آج یوم سیاہ کے سلسلہ میں جلسوں میں مصروفیت کے باعث وہ نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکیں گے، انہیں جمعرات کے بجائے ہفتے کے روز ملاقات کی اجازت دی جائے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آج جمعرات سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق صرف اہلخانہ ہی نواز شریف سے ملاقات کر سکتے جبکہ لیگی رہنماوں اور کارکنوں کی نواز شریف سے ملاقات پر پابندی عائد ہے۔ آج ملاقات کا روز ہے تاہم نواز شریف کے اہلخانہ نے آج ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی ہے کہ آج یوم سیاہ کے سلسلہ میں جلسوں میں مصروفیت کے باعث وہ نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکیں گے، انہیں جمعرات کے بجائے ہفتے کے روز ملاقات کی اجازت دی جائے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کی درخواست آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوائی دی گئی ہے۔ دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات کے ذرائع نے بتایا کہ آئی جی نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ہفتے کے روز ملاقات کی اجازت دیدی ہے۔


خبر کا کوڈ: 806932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806932/لاہور-نواز-شریف-کے-اہلخانہ-آج-ملاقات-نہیں-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org