0
Thursday 25 Jul 2019 11:54

نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی رہنما شدید زخمی

نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی رہنما شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء ملک یحیٰی شدید زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق آج سہ پہر زنڈو بانڈہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملک یحیٰی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ملک یحیٰی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اے این پی رہنماء کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ پہنچایا گیا اور بعدازاں حالت تشویش ناک ہونے پر ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 806935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب