QR CodeQR Code

نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی رہنما شدید زخمی

25 Jul 2019 11:54

پولیس کا کہنا تھا کہ اے این پی رہنماء کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ پہنچایا گیا اور بعدازاں حالت تشویش ناک ہونے پر ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء ملک یحیٰی شدید زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق آج سہ پہر زنڈو بانڈہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملک یحیٰی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ملک یحیٰی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اے این پی رہنماء کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ پہنچایا گیا اور بعدازاں حالت تشویش ناک ہونے پر ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 806935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806935/نوشہرہ-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-اے-این-پی-کے-ضلعی-رہنما-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org