QR CodeQR Code

پشاور ریپڈ بس منصوبے میں تاخیر، صوبائی وزیر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

25 Jul 2019 12:12

پریس بریفنگ میں صوبائی وزیر نے مزید انکشاف کیا کہ بعض ٹھیکیداروں نے ہیکرز اور محکمے کے ملازمین کے ساتھ ملکر ای بڈنگ اور ای ٹینڈر نظام سے ڈیٹا بھی چوری کیا ہے چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ریپڈ بس منصوبہ (بی آر ٹی)، ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہونے پر خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اپنی ہی حکومت کے خلاف برس پڑے۔ صوبائی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ منصوبہ سرکاری محکمے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے ہوتا تو آج یہ حال نہ ہوتا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر موصلات اکبر ایوب نے پشاور میں اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق پریس کانفرنس کی۔ صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیئے اور کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ اگر سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے ہوتا تو آج نتائج یہ نہ ہوتے جو ہمارے سامنے ہیں بلکہ مختلف ہوتے۔ یہی نہیں صوبائی وزیر نے یہ  انکشاف  بھی کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ ہاتھ سے نکلنے پر سی اینڈ ڈبلیو محکمے سے چیف انجنئیر کو بلوایا گیا ہے جو اب احسن طریقے سے منصوبے پر کام کروا رہے ہیں۔ پریس بریفنگ میں صوبائی وزیر نے مزید انکشاف کیا کہ بعض ٹھیکیداروں نے ہیکرز اور محکمے کے ملازمین کے ساتھ ملکر ای بڈنگ اور ای ٹینڈر نظام سے ڈیٹا بھی چوری کیا ہے۔ اکبر ایوب نے کہا کہ ای بڈنگ اور ای ٹینڈر نظام سے ڈیٹا چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 806937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/806937/پشاور-ریپڈ-بس-منصوبے-میں-تاخیر-صوبائی-وزیر-اپنی-ہی-حکومت-پر-برس-پڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org